بھارت بنگلا دیش کرکٹ میچز منسوخی کا مطالبہ زور پکڑنے لگا

بھارت بنگلا دیش کرکٹ میچز منسوخی کا مطالبہ زور پکڑنے لگا

لاہور(سپورٹس ڈیسک )بھارت میں بنگلا دیش کے ساتھ بھارت کے کرکٹ میچز منسوخ کرنے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

بھارتی میڈیا کے مطابق گووا سے تعلق رکھنے والے ہندو جانا جگروتی سمیتھی نامی رائٹ ونگ گروپ نے میچز کی منسوخی کا مطالبہ کیا ہے ۔ گروپ کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش میں ہندوؤں پر جاری مظالم کی وجہ سے بھارت اور بنگلا دیش کے میچز نہیں ہونے چاہئیں۔گروپ نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت تک میچز نہیں ہونے چاہئیں جب تک مظالم بند نہ ہوں، میچز کی جلد از جلد منسوخی کے لیے بھارتی بورڈ کو خط لکھ دیا ہے ۔واضح رہے کہ بنگلا دیش اور بھارت کے درمیان 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، میچز چنائی، کانپور، گوالیار، دہلی اور بھارتی حیدر آباد میں شیڈول ہیں جبکہ پہلا ٹیسٹ آج سے چنائی میں کھیلا جائے گا، میچز کے دوران کئی مقامات پر مظاہروں کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں