کانپور ٹیسٹ: بھارتی مداحوں کا بنگلا دیشی فین پر بدترین تشدد

کانپور ٹیسٹ: بھارتی مداحوں  کا بنگلا دیشی فین پر بدترین تشدد

کانپور(سپورٹس ڈیسک )کانپور میں بھارت اور بنگلا دیش کے درمیان دو سرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن ناخوش گوار واقعہ پیش آ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اسٹیڈیم میں موجود بنگلا دیش ٹیم کے مداح کو بھارتی مداحوں نے بدترین کا تشدد کا نشانہ بنایا۔صورتِ حال کو دیکھتے ہوئے پولیس کو درمیان میں آنا پڑا جس کے بعد زخمی ہونے والے بنگلا دیشی مداح ٹائیگر روبی کو پسپتال لے جایا گیا۔ میڈیا کے مطابق ابتدائی طور پر اس لڑائی کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے ، بنگلا دیشی مداح سٹینڈ سی میں بیٹھا تھا اور اس نے شیر سے مماثلت والا لباس پہنا ہوا تھا،اس واقعے کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی جا رہی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں