ٹرمپ کی انتخابی مہم ہیک کرنے کا الزام، متعدد ایرانیوں پرفرد جرم عائد

ٹرمپ کی انتخابی مہم ہیک کرنے کا الزام، متعدد ایرانیوں پرفرد جرم عائد

واشنگٹن (اے ایف پی،مانیٹرنگ ڈیسک) سابق امریکی صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم ہیک کرنے کے الزام پر متعدد ایرانیوں پر فرد جرم عائد کردی گئی۔

امریکی گرینڈ جیوری نے گزشتہ روز خفیہ طور پر فرد جرم کی منظوری دی تھی ، امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جلد الزامات کا اعلان متوقع ہے ۔رپورٹس کے مطابق ٹرمپ کی ٹیم نے اگست میں کہا تھا کہ اس کے کچھ اندرونی مواصلات ہیک کیے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں