عاصم خان شارلٹس ول اوپن سکواش ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے

عاصم خان شارلٹس ول اوپن سکواش  ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستانی اسکواش کھلاڑی عاصم خان نے امریکا میں جاری شارلٹس ول اوپن سکواش ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنالی۔

سیمی فائنل میں عاصم نے میکسیکو کے سیزار سیلازار کو سٹریٹ گیمز میں شکست دے کر فیصلہ کُن معرکے میں جگہ بنائی۔میکسیکن کھلاڑی کے خلاف عاصم کی جیت کا سکور 11-5، 11-5، اور 11-4 رہا،اب عاصم خان کا مقابلہ انگلینڈ کے نک وال سے ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں