ایک کوچ سے اختلافات استعفے کی وجہ بنے :اندرونی کہانی

ایک کوچ سے اختلافات استعفے کی وجہ بنے :اندرونی کہانی

لاہور(سپورٹس ڈیسک )محمد یوسف اورایک کوچ کے درمیان اختلاف پیدا ہوئے ، ناقص کارکردگی کے باوجود کرکٹرز کو موقع دینے پر اختلافات ہوئے ۔ذرائع نے بتایاکہ کوچ تبدیلیوں کے حق میں نہیں تھے ۔۔

تسلسل کے خواہشمند تھے لیکن محمد یوسف نے نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے پر زور دیا اور کہا انہی کھلاڑیوں کو موقع دینے سے اچھا تاثر نہیں جا رہا۔ کوچ تسلسل اورجلد بازی نہ کرنے کی پالیسی پر زوردیتے رہے ، محمد یوسف کامران غلام، زاہد محمود اور محمد علی کے خواہشمند تھے ، محمد یوسف انگلینڈ کیخلاف سیریز کے سکواڈ میں دونوں کھلاڑیوں کو موقع دینا چاہتے تھے ،عبداللہ شفیق کو آرام دیکر انکی تکنیک پرکام کرنے کی بات سے کوچ نے اختلاف کیا، سلیکشن معاملات پرتکرارہوئی، کوچ نے بھی معاملات سے الگ ہونے کی بات کی جبکہ معاملہ سنجیدہ ہونے پر محمد یوسف نے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹس کی کیٹیگریز میں ردوبدل پربھی سلیکٹر،کوچ میں اتفاق نہیں تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں