رشبھ پنت کے بعد ایک اور نوجوان بھارتی کرکٹر حادثے کا شکار

رشبھ پنت کے بعد ایک اور نوجوان  بھارتی کرکٹر حادثے کا شکار

ممبئی (سپورٹس ڈیسک )بھارتی وکٹ کیپر بیٹر رشبھ پنت کے بعد ایک اور کرکٹر کار حادثے کا شکار ہوگئے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آل راؤنڈر مشیر خان لکھنؤ کے مضافات میں سڑک حادثے کا شکار ہوئے ۔۔

 جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

19 سالہ نوجوان کرکٹر یکم اکتوبر سے شروع ہونے والے ایرانی کپ کیلئے آبائی شہر اعظم گڑھ سے لکھنؤ جارہے تھے کہ حادثے کا شکار ہوئے ۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کرکٹر کم از کم 3 ماہ تک تمام طرز کی کرکٹ کھیلنے سے قاصر رہیں گے ۔ مشیر خان ایرانی کپ سے باہر ہوگئے ہیں جبکہ رنجی ٹرافی کے سیزن میں بھی انکی شرکت غیر یقینی ہے ۔

واضح رہے کہ مشیر خان بھارتی ٹیم کے نوجوان وکٹ کیپر بیٹر سرفراز خان کے چھوٹے بھائی ہیں

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں