پانچواں ون ڈے :آسٹریلیانے انگلینڈکو ہراکر سیریز اپنے نام کرلی

پانچواں ون ڈے :آسٹریلیانے انگلینڈکو ہراکر سیریز اپنے نام کرلی

برسٹول (سپورٹٓس ڈیسک)آسٹریلیانے پانچویں ون ڈے میں انگلینڈکو ڈی ایل ایس پر شکست دیکر سیریزتین دوسے جیت لی ۔

برسٹول میں کھیلے گئے سیریزکے آخری میچ میں انگلینڈنے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 309رنزبنائے ،ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیانے 20.4اوورزمیں 2وکٹوں کے نقصان پر 165رنزبنائے تھے کہ بارش شروع ہوگئی اوردوبارہ کھیل شروع نہ ہوسکنے پرآسٹریلیاکو ڈی ایل ایس پر 49رنزسے فاتح قراردیاگیا،ٹریوس ہیڈکو مین آف دی میچ اورمین آف دی سیریز قراردیاگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں