کوشش ہوگی اچھاکھیل کر ورلڈ کپ جیتیں:قومی ویمن کھلاڑی

کوشش ہوگی اچھاکھیل کر ورلڈ کپ جیتیں:قومی ویمن کھلاڑی

دبئی (سپورٹس ڈیسک )قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی نشرح سندھو نے کہا ہے کہ کوشش ہو گی کہ ورلڈ کپ میں اچھا کھیل کر پاکستان کو جتوائیں، ورلڈ کپ کیلئے ہماری تیاری اچھی ہے ۔۔

 گروپ میں مضبوط ٹیمیں ہیں اور ان کیلئے پلان بنا لیا ہے ، دبئی میں کافی گرمی ہے لیکن ملتان میں کیمپ سے فائدہ ہوا۔سعدیہ اقبال نے کہا کہ ورلڈ کپ کیلئے تیاری کافی اچھی کی ہے ، ساؤتھ افریقہ کے خلاف سیریز سے کافی اعتماد ملا، دبئی کی پچز سپنرز کیلئے سازگار ہوتی ہیں، یہی دیکھتے ہوئے ٹیم کمبینیشن بنایا ہے ۔صدف شمس نے کہا کہ یہ میرا دوسرا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ہے اور اس کے لیے میں کافی پرجوش ہوں، پر امید ہیں کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے اچھے رزلٹس آئیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں