سکیورٹی کلیئرنس: جنوبی افریقہ ٹیم ٹیسٹ سیریز کیلئے 16 اکتوبر کو ڈھاکا پہنچے گی

سکیورٹی کلیئرنس: جنوبی افریقہ ٹیم ٹیسٹ  سیریز کیلئے 16 اکتوبر کو ڈھاکا پہنچے گی

جوہانسبرگ (سپورٹس ڈیسک )کرکٹ جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش میں سکیورٹی امور کے جائزہ کے بعد ٹیم کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنے کی اجازت دے دی۔۔

 جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش میں دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز شیڈول کے مطابق کھیلے گی، پہلا ٹیسٹ 21 سے 25 اکتوبر تک ڈھاکہ جبکہ دوسرااور آخری ٹیسٹ 29 اکتوبر سے 2 نومبر تک چٹوگرام میں کھیلا جائے گا۔ کرکٹ جنوبی افریقہ نے سکیورٹی امور پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو ڈھاکا پہنچے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں