یونس خان کارضون یافخرزمان کوکپتان بنانے کامشورہ

یونس خان کارضون یافخرزمان  کوکپتان بنانے کامشورہ

میلبرن (سپورٹس ڈیسک )سابق کپتان یونس خان نے کہاہے کہ پاکستان کے کلچر میں بڑے کھلاڑی کو کپتان بنا دیا جاتا ہے جو کہ غلط ہے ۔

انہوں نے پی سی بی کو مشورہ دیا کہ بابراعظم کے کپتانی سے مستعفی ہونے کے بعد محمد رضوان یا فخر زمان میں سے کسی ایک کو کپتان بنانا چاہیے ۔کرکٹ آسٹریلیا کی دعوت پر ایڈیلیڈ میں موجود یونس خان نے کہا کہ کپتانی سے الگ ہونا بابراعظم کیلئے بہتر ہوگا۔دوسری جانب یونس خان کو دورہ آسٹریلیا کے موقع پر ساؤتھ آسٹریلیا کرکٹ کی جانب سے کیپ بھی دی گئی جبکہ وہ کل میلبرن میں کرکٹ آ سٹریلیا کے سمر کیمپ میں بھی شرکت کرینگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں