محمد حارث شادی کے بندھن میں بندھ گئے ،پشاورمیں ولیمہ

محمد حارث شادی کے بندھن  میں بندھ گئے ،پشاورمیں ولیمہ

پشاور(سپورٹس ڈیسک )قومی ٹیم کے نوجوان وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث شادی کے بندھن میں بندھ گئے ۔

کرکٹر محمد حارث کے ولیمہ کی تقریب پشاور میں ہوئی ، جس میں کئی کرکٹرز نے شرکت کی ۔محمد حارث کے بھائی محمد انس نے کہاہے کہ حارث کی شادی فیملی میں ہوئی ہے ، ہم حارث کی خوشحال زندگی کیلئے دعا گو ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 6 ستمبر کو محمد حارث نے انسٹاگرام پر اپنے نکاح کی خوشخبری سنائی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں