پاکستان سے سیریزآسان چیلنج نہیں ہوگا:سٹیورٹ براڈ

 پاکستان سے سیریزآسان  چیلنج نہیں ہوگا:سٹیورٹ براڈ

لاہور(سپورٹس ڈیسک )انگلینڈ کے سابق ٹیسٹ کرکٹر سٹیورٹ براڈ نے پیش گوئی کی ہے کہ انگلینڈ کا جارحانہ انداز پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کام کرے گا۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اگرچہ پاکستان ٹیم ان دنوں بہترین کرکٹ نہیں کھیل رہی لیکن اس کے باوجود پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز ایک آسان چیلنج نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ 2022ء میں دورۂ پاکستان بڑا شاندار رہا تھا، تمام کھلاڑی لطف اندوز ہوئے تھے ۔ انگلینڈ کو تیز کرکٹ کھیلنا پڑے گی تاکہ نتائج حاصل کیے جا سکیں۔ انگلینڈ کو مثبت کرکٹ کھیل کر جلد از جلد پاکستان ٹیم کو دباؤ میں لانا ہو گا۔ کہ ہم سب جانتے ہیں کہ پاکستان کے پاس ورلڈ کلاس ٹیلنٹ ہے ، ایسے کھلاڑی ہیں جو میچ جتوا سکتے ہیں اس لیے یہ ایک آسان چیلنج نہیں ہو گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں