ہانگ کانگ سپر سکسز ٹورنامنٹ، فہیم اشرف پاکستانی ٹیم کے کپتان نامزد

ہانگ کانگ سپر سکسز ٹورنامنٹ، فہیم  اشرف پاکستانی ٹیم کے کپتان نامزد

لاہور(سپورٹس دیسک )ہانگ کانگ ورلڈ سپر سکسز ٹورنامنٹ میں آل راؤنڈر فہیم اشرف پاکستان کی قیادت کریں گے ۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آل راؤنڈر فہیم اشرف ہانگ کانگ ورلڈ سپر سکسز ٹورنامنٹ میں 7 رکنی پاکستانی سکواڈ کی قیادت کرینگے ،ٹورنامنٹ یکم سے 3 نومبر تک ہانگ کانگ کے کولون کرکٹ کلب میں کھیلا جائے گا، جس میں 8 ٹیمیں شرکت کریں گی۔پاکستان نے 1993 میں ٹورنامنٹ کے آغاز سے لے کر اب تک یہ ٹورنامنٹ 4 مرتبہ جیتا ہے جبکہ وہ 5 بار ایونٹ کا رنر اَپ رہا ہے ۔اپاکستان سکواڈ میں فہیم اشرف (کپتان) عامر یامین، آصف علی، دانش عزیز، حسین طلعت، محمد اخلاق (وکٹ کیپر) اور شہاب خان شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں