پاکستان کرکٹ ٹیم کبھی بھی خطرناک ہوسکتی :میکسویل

پاکستان کرکٹ ٹیم کبھی بھی خطرناک ہوسکتی :میکسویل

سڈنی (سپورٹس ڈیسک )آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر گلین میکسویل نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کبھی بھی خطرناک ثابت ہوسکتی ہے ۔

میلبورن میں آسٹریلیا کے سمر کرکٹ فیسٹیول کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ ماضی میں ہمیں پاکستان کے خلاف چیلنجر کا سامنا رہا ہے ، پاکستانی ٹیم مختلف اوقات میں بہت خطرناک ثابت ہو سکتی ہے ۔ پاکستان کے خلاف کھیلتے ہوئے آپ یہ نہیں جان سکتے کہ آپ کو ان سے کیا توقع کرنی چا ہئے ، بابر اعظم ایک سپر سٹار کھلاڑی ہیں۔ آسٹریلوی آل راؤنڈر نے کہا کہ شاہین آفریدی نئے بال کے ساتھ ایک جادوگر فاسٹ باؤلر ہیں۔ پاکستان کے پاس ورلڈ کلاس پلیئرز کی کافی تعداد موجود ہے ، ہم آئندہ سیریز میں چیلنج کے منتظر ہیں، ہم سیریز کی تیاری کر رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں