سابق آل راؤنڈر سنتھ جے سوریا سری لنکا کی ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

 سابق آل راؤنڈر سنتھ جے سوریا  سری لنکا کی ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

کولمبو (اے پی پی)سری لنکا کرکٹ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر سنتھ جے سوریا کو ہیڈ کوچ مقرر کر دیا۔55 سالہ سنتھ جے سوریا کو سری لنکا کی قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی تقرری کا باقاعدہ اعلان سری لنکا کرکٹ نے کیا ہے ۔

اس حوالے سے سری لنکا کرکٹ(ایس ایل سی) کا کہنا ہے کہ ایگزیکٹیو کمیٹی نے ٹیم کی اچھی کارکردگی کی بنیاد پر سنتھ جے سوریا کی بحیثیت ہیڈ کوچ تقرری کا فیصلہ کیا ہے ۔سری لنکن ٹیم نے بھارت، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں اچھی کارکردگی دکھائی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں