شدید گرمی میں بھی شائقین کی بڑی تعداد ملتان سٹیڈیم پہنچ گئی ،دلچسپ پلے کارڈ ز وائرل

شدید گرمی میں بھی شائقین  کی بڑی تعداد ملتان سٹیڈیم  پہنچ گئی ،دلچسپ پلے کارڈ ز وائرل

ملتان(سپورٹس رپورٹر)پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز شدید گرمی کے باوجود شائقین کی کثیر تعداد سٹیڈیم آئی اور دلچسپ تحریروں والے پلے کارڈ مرکز نگاہ بنے رہے ۔ایک پلے کارڈ پر لکھاتھا۔۔

کہ ’’کیمرہ مین ہمیں ٹی وی پر نہ دکھایا جائے ، ہماری ماؤں کو لگتا ہے کہ ہم اپنے کام پر ہیں‘‘۔ جس پر کیمرہ مین صرف اس پلے کارڈ کو ہی دکھاتا رہا اورپکڑنے والوں کی شکلیں نہیں دکھائیں۔پلے کارڈز کو بارمی آرمی والوں نے ہاتھوں ہاتھ لیا اور سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں