نعمان علی اور زاہد محمود قومی کرکٹ ٹیم سے ریلیز

 نعمان علی اور زاہد محمود قومی کرکٹ ٹیم سے ریلیز

ملتان(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے سپنرزنعمان علی اور زاہد محمود کو قومی کرکٹ ٹیم کے سکواڈ سے ریلیز کردیا ۔

پی سی بی نے گزشتہ صبح قومی کرکٹ ٹیم کے 14کھلاڑیوں کی فائنل لسٹ جاری کردی جس میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے 11 کھلاڑیوں کے علاوہ محمد حریرہ،سرفراز احمد اور میر حمزہ کے نام شامل ہیں جبکہ 37 سالہ نعمان علی اور زاہد محمود کوآرام کرنے کیلئے سکواڈ سے ریلیز کردیاگیاہے ،وہ اب اپنی نجی مصروفیت کیلئے آزاد ہوں گے ۔ روزنامہ دنیا نے پاکستانی ٹیم منیجر سے رابطہ کی کوشش کی مگر اس حوالے سے بات نہیں ہوسکی۔ ٹیم ذرائع کاکہنا ہے کہ موجودہ سکواڈ کے ہوتے ہوئے نعمان علی اورزاہد محمود کی اب ضرورت محسوس نہیں کی جارہی تھی اس لئے ان کو ریلیز کردیاگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں