جیتن پٹیل ملتان ٹیسٹ میں انگلش باؤلرزسے مطمئن

جیتن پٹیل ملتان ٹیسٹ میں انگلش باؤلرزسے مطمئن

ملتان (سپورٹس رپورٹر)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ جیتن پٹیل نے کہا ہے ہمارے باؤلرز نے پاکستان کے خلاف وکٹیں لینے کے لئے ہر ممکن کوشش کی،پہلے دن کے کھیل میں اپنی باؤلنگ سے کافی مطمئن ہیں۔

انہوں نے ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے دن کے اختتام پر پاکستان کی چار وکٹیں لے کر ہم کافی خوش ہیں،ہم اپنی گیم کو مثبت انداز میں لے کر چلنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جیک لیچ ایک شاندار باؤلر ہیں ، انہوں نے اپنی فیلڈنگ کے مطابق باؤلنگ کروائی، شعیب بشیر نے بھی بہتر باؤلنگ کی ، کرس ووکس نے پورے سیزن میں اچھی باؤلنگ کی ،تمام باؤلرز نے وکٹیں لینے کی پوری کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ ملتان میں موسم کافی گرم ہے ،ایشیا میں کھیلتے ہوئے کنڈیشنز کافی مختلف ہوتی ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں