نیشنل بیڈمنٹن ، ماحور شہزاد نے آٹھویں بار ٹائٹل جیت لیا

نیشنل بیڈمنٹن ، ماحور شہزاد نے آٹھویں بار ٹائٹل جیت لیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر )نیشنل بیڈمنٹن چیمپئن شپ 2024 میں واپڈا کی ماحور شہزاد نے آٹھویں مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

واپڈا سپورٹس کمپلیکس لاہور میں کھیلے گئے فائنلز میں مردوں کی کیٹیگری میں خیبرپختونخوا کے مراد علی نے آرمی کے انجم بشیر کے خلاف اکیس انیس اور اکیس اٹھارہ سے کامیابی پاکر چھٹی بار چیمپئن بننے کا اعزاز اپنے نام کیا۔ویمنز سنگلز کے فائنل میں دفاعی چیمپئن واپڈا کی ماحور شہزاد اور واپڈا ہی کی غزالہ صدیقی آمنے سامنے تھیں۔ ماحور شہزاد نے اکیس سولہ اور بائیس بیس سے یہ فائنل جیت کر اپنی برتری ثابت کی،یہ ان کا مجموعی طورپر آٹھ واں ٹائٹل ہے ۔ ویمنز ڈبلز میں صائمہ وقاص اور عمارہ اشتیاق نے پلوشہ بشیر اور غزالہ صدیق کو شکست دی۔ مسکڈ ڈبلز میں محمد علی لاروش اور زبیرہ اسلام نے زین جاوید اور پلوشہ بشیر پر مشتمل جوڑی کو زیر کرکے ٹائٹل حاصل کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں