پی ایس بی کاخواتین فٹبال ٹیم کو این او سی جاری کرنے سے انکار

پی ایس بی کاخواتین فٹبال ٹیم کو این او سی جاری کرنے سے انکار

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے پاکستان خواتین فٹبال ٹیم کو 17 سے 30 اکتوبر تک نیپال میں ہونیوالی ساف ویمن چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے این او سی جاری کرنے سے انکار کردیا ۔

 پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کو بھیجے گئے خط کے مطابق تاخیر سے درخواست کی وصولی اور ضروری دستاویزات پر نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین کے دستخط نہ ہونے کی وجہ سے این او سی جاری نہیں کیا گیا۔ خط میں واضح کیا گیا ہے کہ 12 ستمبر کو پی ایف ایف کو ہدایت کی یاد دہانی کرائی گئی تھی، تاہم پی ایف ایف کی جانب سے درخواست نہ بروقت ملی اور نہ ہی اس پر چیئرمین نارملائزیشن کمیٹی کے دستخط تھے ۔ اس طرح کی کوتاہیوں سے پی ایس بی کے لیے درخواست کو پراسس کرنا ممکن نہیں تھا۔ذرائع کے مطابق پاکستان فٹبال فیڈریشن نے ساف ویمن کپ کے لیے این او سی کی درخواست 16 ستمبر کو جمع کروائی تھی، تاہم اس درخواست پر پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک کے بجائے کمیٹی کے ممبر شاہد کھوکھر کے دستخط تھے ۔پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں جاری ہے اور ٹیم کو 12 اکتوبر کو نیپال روانہ ہونا تھا تاہم این او سی نہ ملنے سے ٹیم کی ایونٹ میں شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں