ملکی تاریخ میں پہلی بار فیبا اسٹیٹیشن ورکشاپ آج سے شروع

ملکی تاریخ میں پہلی بار فیبا اسٹیٹیشن ورکشاپ آج سے شروع

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر ) پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام ملکی تاریخ میں پہلی بار ٹیکنیکل آفیشلز کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کیلئے فیبا اسٹیٹیشن ورکشاپ کا آغاز آج سے اسلام آباد میں ہوگا۔

باسکٹ بال کی عالمی تنظیم فیبا کی گایڈ لا ئن کے تحت ہونیوالی ورکشاپ کوبحرین سے تعلق رکھنے والے فیبا ایشیا کے انسٹرکٹر کنڈکٹ کروائیں گے ، یہ ورکشاپ پاکستان میں باسکٹ بال کھیل کی ترقی کیلئے مفید ہوگی جس میں ملک بھر سے فیبا ٹریننگ کورس میں کامیابی حاصل کرنیوالے 11 امیدوار حصہ لیں گے جن کی تکنیکی مہارت کو بہتر بنایا جائیگا۔ اس پروگرام کا مقصد فیبا کے لائسنس یافتہ (Statistician)اسٹیٹیشن ماہرین کو تربیت دینا ہے جو قومی اور بین الاقوامی باسکٹ بال ایونٹس کو کور کرنے کے ذمہ دار ہونگے ، ورکشاپ سے پاکستان میں فیبا کے لائسنس یافتہ شماریاتی ماہرین کو متعارف کروایا جاے گا جو پاکستان میں ہونیوالی ساؤتھ ایشین گیمز میں بھی اپنی خدمات سر انجام دینگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں