معروف بھارتی صنعتکار رتن ٹاٹا 86 برس کی عمر میں چل بسے
ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کے مشہور صنعت کار رتن ٹاٹا 86 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ۔
وہ ممبئی کے بریچ کینڈی ہسپتال میں انتہائی نگہداشت کے شعبے میں داخل تھے ۔ رتن ٹاٹا کے انتقال پر بھارتی وزیر اعظم سمیت سیاست، صنعت اور فلمی دنیا سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہے ۔یاد رہے رتن ٹاٹا نے مارچ 1991 سے دسمبر 2012 تک ٹاٹا گروپ کی قیادت کی، مارچ 2024 تک کی رپورٹ کے مطابق ٹاٹا گروپ کی مالیت 365 ارب ڈالر سے زیادہ ہے ۔