ایران پرہمارا حملہ انتہائی مہلک اور حیران کرنیوالا ہوگا:اسرائیل

 ایران پرہمارا حملہ انتہائی مہلک  اور حیران کرنیوالا ہوگا:اسرائیل

یروشلم (اے ایف پی )اسرائیلی وزیر دفاع یوآ ف گیلانٹ نے کہا ہے کہ ایران پر ہمارا حملہ انتہائی مہلک اور حیران کن ہوگا۔

ان کا کہنا تھا ایران کے میزائل حملے جارحانہ تھے ، نشانہ درست نہ ہونے سے ناکام ہوئے ۔ گیلانٹ نے کہا ہمارے حملے ایسے ہوں گے کہ ان کو سمجھ نہیں آئے گا کہ کیا اور کیسے ہوا ؟وہ حملوں کے نتائج دیکھیں گے ،ضرور بدلہ لیا جائیگا۔ وزیر دفاع نے کہا کئی محاذوں پر حملوں کا سامنا ہے جو کوئی اسرائیل پر حملہ کرے گا وہ بھاری قیمت چکائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں