پاک بھارت مسائل کے باوجود سارک کو فعال کرنا ممکن :ڈاکٹر یونس
ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک)بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر یونس کا کہنا تھا جنوبی ایشیائی علاقائی تعاون کی تنظیم(سارک)کو بھارت اور پاکستان کے درمیان مسائل کے باوجود فعال کیا جا سکتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اگر بھارت اور پاکستان کے درمیان مسئلہ ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اسے ہمیشہ برقرار رکھا جائے بلکہ اسے حل کیا جا سکتا ہے ۔ڈاکٹر یونس نے کہا کہ یہ نہیں ہو سکتا کہ سارک اور پاک بھارت مسئلہ ایک ساتھ آگے بڑھے ،ہم کوشش کر سکتے ہیں کہ مسائل کا حل نکالیں تاکہ سارک کو بھرپور انداز میں فعال کیا جا سکے ۔