جو روٹ ٹیسٹ میں زیادہ رنز بنانیوالے برطانوی بیٹر بن گئے

جو روٹ ٹیسٹ میں زیادہ رنز بنانیوالے برطانوی بیٹر بن گئے

ملتان (سپورٹس رپورٹر )انگلش بیٹر جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بن گئے ۔

ملتان ٹیسٹ کے تیسرے دن جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 35ویں سنچری بنائی، اس کے ساتھ ہی انہوں نے اس اننگز کے دوران انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز سکور کرنے والے بیٹر کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا۔ ان سے پہلے یہ ریکارڈ بائیں ہاتھ کے بیٹر الیسٹر کُک کے نام تھا، جنہوں نے انگلینڈ کے لیے 2006سے 2018 کے دوران 161ٹیسٹ کی 291 اننگز میں 12472رنز 45.35کی اوسط سے بنائے تھے ۔ جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز سکور کرنے والے بیٹرز میں اب پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔30دسمبر 1990 کو پیدا ہونے والے جوروٹ کے کیریئر کا ملتان ٹیسٹ 147واں ٹیسٹ ہے اور ٹیسٹ کرکٹ میں ان کا اگلا ہدف 13ہزار رنز تک رسائی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں