نوح بٹ پاور لفٹنگ کے نئے کامن ویلتھ چیمپئن بن گئے

نوح بٹ پاور لفٹنگ کے نئے کامن ویلتھ چیمپئن بن گئے

جوہانسبرگ(سپورٹس ڈیسک ) پاکستان کے نوح بٹ 120 کلوگرام کیٹیگری میں پاور لفٹنگ کے نئے کامن ویلتھ چیمپئن بن گئے ،چیمپئن شپ میں پاکستان کے ٹاپ لفٹر نے تین گولڈ اور ایک برانز میڈل جیتا۔

نوح بٹ نے 120 کلوگرام کی اوپن کیٹیگری میں گولڈ میڈل حاصل کرتے ہوئے سکواٹ کیٹیگری میں 370 کلوگرام کا وزن اٹھا کر گولڈ میڈل جیتا، جبکہ بینچ پریس میں انہوں نے 210 کلوگرام کا وزن اٹھا کر ایک اور گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔نوح بٹ نے ڈیڈ لفٹ کی کیٹیگری میں 280 کلوگرام وزن اٹھا کر برانز میڈل بھی حاصل کیا۔ اوپن کیٹیگری میں انہوں نے مجموعی طور پر 860 کلوگرام کا وزن اٹھا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔نوح دستگیر بٹ نے مزید کامیابیوں کے لیے قوم سے دعاؤں کی درخواست بھی کی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں