سوپانیڈا کیتھونگ آرکٹک اوپن بیڈمنٹن ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں داخل

سوپانیڈا کیتھونگ آرکٹک اوپن بیڈمنٹن ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں داخل

ہیلسنکی (سپورٹس ڈیسک )تھائی لینڈ کی نامور بیڈ منٹن کھلاڑی اور ایونٹ کی ففتھ سیڈڈ سوپانیڈا کیتھونگ اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت آرکٹک اوپن بیڈ منٹن چیمپئن شپ کے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئیں ۔

 26 سالہ تھائی شٹلر سوپانیڈا کیتھونگ نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے راؤنڈ میں انڈونیشیا کی 22 سالہ شٹلر پتری کسوما وردانی کو سٹریٹ سیٹس میں 17-21 اور 19-21 سے شکست دے کر چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں