پی سی بی کی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل،کرکٹ اکیڈمی میں اجلاس
لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل دے دی۔بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے۔۔
کہ آئی سی سی کے سابق ایلیٹ امپائر علیم ڈار، عاقب جاوید، اسد شفیق، اظہر علی کے علاوہ حسن چیمہ پر مشتمل سلیکشن کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے ۔اس سے پہلے محمد یوسف، اسد شفیق، کپتان اور ہیڈ کوچ سلیکشن کمیٹی کا حصہ تھے تاہم اب انہیں باقاعدہ ممبر نہیں بنایا گیا ہے ۔دریں اثنا قومی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوا،جس میں عاقب جاوید، اظہر علی، حسن چیمہ، علیم ڈار نے شرکت کی جبکہ اسد شفیق آن لائن اجلاس کا حصہ بنے ۔سلیکشن کمیٹی آج ملتان روانہ ہوگی اور ٹیم کے کپتان، ہیڈ کوچ اور ہیڈ کیوریٹر سے ملاقات کرے گی۔قومی سلیکشن کمیٹی دوسرے ٹیسٹ کے حوالے سے پلیئنگ الیون فائنل کریگی ۔