ویمنز ٹی20ورلڈ کپ:آسٹریلیا نے پاکستان کو 9وکٹوں سے ہرا دیا

ویمنز ٹی20ورلڈ کپ:آسٹریلیا نے پاکستان کو 9وکٹوں سے ہرا دیا

دبئی (سپورٹس ڈیسک )آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا۔ کینگروز کی سیمی فائنل تک رسائی پکی ہو گئی۔

دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان ٹیم 82 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ عالیہ ریاض نے سب سے زیادہ 26 رنز بنائے ۔ آسٹریلیا کی ایشلی گارڈنر نے چار وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں آسٹریلیا ویمنز نے 83 رنز کا ہدف 11 اوورز میں صرف ایک وکٹ پر پورا کر دیا۔آسٹریلیا کی گروپ کا تیسرا میچ جیت کر سیمی فائنل تک رسائی پکی ہو گئی ہے جبکہ پاکستان کے تین میچز میں دو پوائنٹس ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں