کنری :مرچ میں ملک و بیرون ملک کے خریداروں کی دلچسپی

 کنری :مرچ میں ملک و بیرون ملک کے خریداروں کی دلچسپی

کنری(نمائندہ دنیا)ملک کی مشہور ومعروف مرچ منڈی کنری میں سرخ مرچ کی آمد کا سلسلہ زور وشور سے جاری ہے ۔

،مقامی اور بیرون ملک کے خریدار بھی خریداری میں دلچسپی لے رہے ہیں جس سے مرچ کی فی من قیمتوں میں استحکام آ رہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع عمرکوٹ میں 30 ہزار ایکڑ سے زائد رقبے پر سرخ مرچ کی کاشت کی جاتی ہے جہاں سے ملک کی مجموعی پیداوار کی 50 فیصد سرخ مرچ حاصل ہوتی ہے ، ایشیا کی سب سے بڑی کنری مرچ منڈی میں ان دنوں یومیہ سات ہزار سے زائد بوریوں کی آمد ہو رہی ہے ،کراچی، فیصل آباد لاہور سمیت بیرون ملک کے خریدار بھی خریداری میں دلچسپی لے رہے ہیں جس کے باعث سرخ مرچ کی فی من قیمتوں میں بہتری آ رہی ہے اور 17 ہزار میں فروخت ہونے والی رچ اسٹار لونگی مرچ 18 ہزار پانچ سو روپے اور صنم مرچ 20 ہزار پانچ سو روپے اور مقامی ڈنڈی کٹ لونگی مرچ 23 ہزار روپے فی من میں خرید کی جا رہی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں