اسرائیل پر حملے کا ردعمل ،امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں لگادیں

اسرائیل پر حملے کا ردعمل ،امریکا  نے ایران پر نئی پابندیاں لگادیں

واشنگٹن (اے ایف پی)تہران کے یکم اکتوبر کو اسرائیل کے خلاف حملے کے جواب میں امریکہ نے گزشتہ روز ایران کے تیل اور پیٹرو کیمیکل کے شعبوں پر تازہ پابندیاں عائد کردیں ، جس میں درجنوں نئی کمپنیاں اور فرموں کو نامزد کیا گیا ہے ۔

امریکی محکمہ خزانہ اور وزارت خارجہ کی طرف سے اعلان کردہ پابندیاں اس سال اسرائیل کے خلاف ایران کے دوسرے براہ راست حملے کے بعد لگائی گئی ہیں، جس میں اس نے تہران کے حمایت یافتہ رہنماؤں اور ایران کے پاسداران انقلاب کے ایک جنرل کی ہلاکت کے بدلے میں تقریباً 200 بیلسٹک میزائل داغے تھے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں