ماہ ستمبر کے دوران گاڑیوں کی فروخت میں 22 فیصد اضافہ

 ماہ ستمبر کے دوران گاڑیوں کی فروخت میں 22 فیصد اضافہ

اسلام آباد (اے پی پی)ملک میں ستمبر 2024 کے دوران کاروں کی فروخت میں 22فیصد اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) کے اعداد وشمار کے مطابق ستمبر 2024 کے دوران ملک میں کاروں کی فروخت 7794 یونٹس تک بڑھ گئی جبکہ ستمبر 2023 کے دوران کاروں کی فروخت کا حجم 6410 یونٹس رہا تھا ۔ اس طرح ستمبر 2023 کے مقابلہ میں ستمبر 2024 کے دوران کاروں کی فروخت میں 1384 یونٹس یعنی 22 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران بھی کاروں کی فروخت 25 فیصد اضافہ سے 20068 یونٹس تک بڑھ گئی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں کاروں کی فروخت کا حجم 16021 یونٹس ریکارڈ کیا گیا تھا۔ پاما کے مطابق اس عرصہ کے دوران 1300سی سی اور اس سے بڑی گاڑیوں کی فروخت 29 فیصد اضافہ سے 2939یونٹس کے مقابلہ میں 3792 یونٹس تک بڑھ گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں