ٹیسٹ چیمپئن شپ کی 5سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان کا آخری نمبر

ٹیسٹ چیمپئن شپ کی 5سالہ تاریخ  میں پہلی مرتبہ پاکستان کا آخری نمبر

لاہور (سپورٹس ڈیسک ) آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان آخر ی نمبر پر چلا گیا ۔چیمپئن شپ کی 5 سالہ تاریخ میں پاکستان پہلی بار ٹیبل پر سب سے آخری 9 ویں نمبر پر گیا ۔

ملتان ٹیسٹ سے قبل پاکستان19.05 کی پوائنٹس شرح کے ساتھ 8 ویں اور ویسٹ انڈیز 18.52 فیصد پوائنٹس شرح کے ساتھ 9 ویں نمبر پر تھا۔اب پاکستان نمبر 9 ہوگیا ہے اور آفیشلی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025 کے فائنل سے باہر ہوچکا ہے ۔اس کی شرح 16.67 ہوگئی ہے ۔ 

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیبل پر بھارت پہلے ،آسٹریلیا دوسرے اور سری لنکا تیسرے نمبر پر ہے جبکہ انگلینڈکاچوتھانمبرہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں