شان مسعود ابتدائی 6ٹیسٹ میچز ہارنیوالے پہلے پاکستانی کپتان

شان مسعود ابتدائی 6ٹیسٹ میچز ہارنیوالے پہلے پاکستانی کپتان

ملتان (سپورٹس ڈیسک )قومی ٹیم کے ریڈ بال فارمیٹ کے کپتان شان مسعود ابتدائی 6 ٹیسٹ ہارنے والے پہلے پاکستانی کپتان بن گئے ۔

ملتان ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں اننگز کی شکست کا مزہ چھکنے والے کپتان شان مسعود کی قیادت میں قومی ایک بھی فتح حاصل نہ کرسکی۔قومی ٹیم کو آسٹریلیا نے تین، کمزور حریف بنگلادیش نے ہوم گراؤنڈ پر 3 اور اب انگلینڈ نے ابتدائی ٹیسٹ میں شکست دیکر ناکام ترین کپتان بنوادیا۔اس سے قبل 1962 انگلینڈ کے خلاف 5 میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کی قیادت کرنے والے جاوید برکی کو بطور کپتان ابتدائی 3 شکستوں کا منہ دیکھنا پڑا تھا تاہم انکی ٹیم چوتھا ٹیسٹ میچ ڈرا کرنے میں کامیاب ہوئی تھی ۔ علاوہ ازیں مسلسل شکستوں کے سبب کپتان شان مسعود کو قیادت سے ہٹائے جانے کاامکان ہے اور انکی جگہ سعود شکیل، محمد رضوان یا سلمان علی آغا ممکنہ امیدوارہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں