بیٹرز تکنیکی غلطیاں کر رہے ،کیاسمجھانے والاکوئی نہیں ؟مدثر نذر

بیٹرز تکنیکی غلطیاں کر رہے ،کیاسمجھانے والاکوئی نہیں ؟مدثر نذر

لاہور(سپورٹس ڈیسک )سابق ٹیسٹ کرکٹر مدثر نذر نے ملتان ٹیسٹ میں پاکستان کی خراب کارکردگی کی وجوہات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ بیٹرز تکنیکی غلطیاں کر رہے ہیں۔۔

کیا سپورٹ سٹاف میں انہیں کوئی نہیں سمجھاتا؟، نوجوان اوپننگ بیٹر صائم ایوب کو ٹیسٹ کرکٹ سے دور رکھاجائے ، ایسے حالات میں امام الحق کہیں بہتر ہے ، جس کا سابق ٹیسٹ کرکٹر انضمام الحق کا بھتیجا کہہ کہہ کر بیڑہ غرق کردیا گیا ہے ، کامران غلام ڈومیسٹک کرکٹ کا ان فارم بیٹر ہے ، اسے کھلائیں، میری سمجھ سے باہر ہے محمد رضوان ان پچز پر کس انداز سے کھیل رہے ہیں۔ بابر اعظم بیڈ پیچ سے گزر رہے ہیں جو کہ ایک فطری چیز ہے ، ہم شاید واحد ملک ہیں جو ٹیموں کی میزبانی کر کے خود ہار کا پلان کرتے ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ میں مسلسل فلاپ رہ کر آپ انٹرنیشنل کرکٹ کھیل رہے ہیں، اس صورتحال میں آپ کا فارم میں واپس آنا مشکل ہوتا ہے ۔ شاہین آفریدی اور نسیم شاہ ریورس سوئنگ نہ کر سکے ، عامر جمال نے چند گیندیں ریورس سوئنگ کیں۔ جب ریورس سوئنگ غائب ہو جائے تو اس کا مطلب بال مینٹین نہیں ہو رہا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں