پنجاب پریمیئر لیگ ٹی 20کا ٹائٹل ایئر سیالکوٹ نے جیت لیا

پنجاب پریمیئر لیگ ٹی 20کا ٹائٹل ایئر سیالکوٹ نے جیت لیا

لاہور (سپورٹس ڈیسک ) وزیراعلی مریم نوازشریف کے کھیلتا پنجاب پروگرام کے فروغ کیلئے جناح سٹیڈیم گوجرانوالہ میں پہلی پنجاب پریمیئر لیگ اختتام پذیر ہوگئی۔

 پنجاب پریمیئر لیگ ٹی 20کا فائنل میچ ایئر سیالکوٹ نے راولپنڈی مارخورسے جیت لیا۔ ایونٹ میں صوبہ بھر سے 8ٹیمیں لاہور لیپرڈز، گوجرانوالہ ٹائیٹنز،گجرات کنگ، ائیرسیا لکوٹ،راولپنڈی مارخور،فیصل ابادلائنز 'ملتان اسٹا لینزاوررحیم یارخان تھنڈر نے حصہ لیا، فائنل میں ایئرسیالکوٹ کی ٹیم نے راولپنڈی مارخورکو180رنزکا ٹارگٹ دیا اور راولپنڈی مارخور100رنز پرآؤٹ ہو گئی۔ فائنل میں کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی،آرپی او طیب حفیظ چیمہ ،ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ٹورنامنٹ کے تمام اخراجات سپانسرز کی مدد سے کیے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں