دوسرے ٹیسٹ سے قبل 4قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ لینے کافیصلہ
لاہور(سپورٹس ڈیسک )انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل پاکستان کے 4 کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق فٹنس ٹیسٹ کے لیے کامران غلام، زاہد محمود، امام الحق اور نعمان علی کو طلب کیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ نعمان علی اور زاہد محمود کو پہلے ٹیسٹ کے سکواڈ سے ریلیز کیا گیا تھا، دونوں کرکٹرز فٹنس کے مطلوبہ معیار پر بھی پورے نہیں اترے تھے ۔