بھارت نے ٹی 20کی تاریخ کا دوسرا سب سے بڑا سکور بناڈالا
حیدرآباد(سپورٹس ڈیسک ) بھارت نے بنگلہ دیش کیخلاف میچ میں ٹی 20 انٹرنیشنل کی تاریخ کا دوسرا سب سے بڑا سکور بنادیا۔
بھارتی شہر حیدرآباد میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی بلے بازوں نے بنگلہ دیشی بولرز کی خوب دھلائی کی اور 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 297 رنز بنائے جو ٹی 20 کی تاریخ کا دوسرا سب سے بڑا ہدف ہے ۔بھارت کی جانب سے سنجو سمسن نے 47 گیندوں پر 111 رنز، سوریا کمار یادو نے 35 گیندوں پر 75 اور ہاردک پانڈیا نے 18 گیندوں پر 47 رنز بنائے ، ریان پراگ نے 13 گیندیں کھیل کر 34 رنز سکور کیے ۔ہدف کے تعاقب میں بنگلادیشی ٹیم 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بناسکی۔ بھارت نے تین ٹی 20 پر مشتمل سیریز0-3 سے اپنے نام کرلی۔واضح رہے کہ ٹی ٹونٹی میں نیپال نے منگولیا کیخلاف 2023 میں سب سے زیادہ 314 رنز بنائے تھے ۔