پی سی بی اجلاس آج طلب، وائٹ بال کپتان کے نام پر غور ہو گا

پی سی بی اجلاس آج طلب، وائٹ  بال کپتان کے نام پر غور ہو گا

لاہور (سپورٹس ڈیسک ) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پی سی بی کا ہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کی صدارت چیئرمین پی سی بی سید محسن نقوی کریں گے ، اجلاس میں سلیکشن کمیٹی کے اراکین شریک ہونگے ، پی سی بی کے کچھ شعبوں کے ڈائریکٹرز اور دیگر عہدیدار بھی اجلاس میں موجود ہونگے ،بورڈ ذرائع کاکہناہے کہ اجلاس میں قومی کرکٹ ٹیم کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اورٹیم کے وائٹ بال کپتان کے نام پر بھی غور ہو گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں