ہنگری جونیئر اوپن سکواش ،ماہ نور اور مہوش نے ٹائٹل جیت لئے

ہنگری جونیئر اوپن سکواش ،ماہ نور  اور مہوش نے ٹائٹل جیت لئے

ہنگری(سپوررٹس ڈیسک )پاکستان سے تعلق رکھنے والی بہنوں نے ہنگری جونیئر اوپن سکواش میں اپنی اپنی کیٹیگریز کے ٹائٹل جیت لئے ۔

ہنگری جونیئر اوپن اسکواش انڈر 13 کے فائنل میں ما ہ نور علی نے ٹاپ سیڈ ہنگری کی پلیئر کرسٹینا کن کو شکست دی اورمقابلہ 11 ایک، 11 ایک اور 11 صفر سے اپنے نام کیا۔ ماہ نور کی بڑی بہن مہوش نے انڈر 17 ٹائٹل جیتا، انہوں نے فائنل میں ہنگری کی تمارا پیسکاریسکو کو شکست دی، مہوش نے فائنل میچ 11۔5، 11۔2 اور گیارہ ۔2 سے جیتا۔ ماہ نور اور مہوش کی بہن سحرش آج انڈر 15 کا فائنل کھیلیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں