قومی ویمنز فٹبال ٹیم ساف ویمنز چیمپئن شپ کیلئے کٹھمنڈو روانہ

قومی ویمنز فٹبال ٹیم ساف ویمنز  چیمپئن شپ کیلئے کٹھمنڈو روانہ

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم آخری لمحات میں پی ایس بی کی جانب سے این او سی کے اجرا کے بعد ساف ویمنزچیمپئن شپ میں شرکت کے لئے دبئی کے راستے نیپال کے شہر کٹھمنڈ روانہ ہوگئی۔۔۔

ایونٹ کے میچز17 سے 30 اکتوبر تک کھیلے جائیں گے۔ گروپ اے میں شامل قومی ویمنز ٹیم اپنا پہلا میچ17 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت سے کھیلے گی جبکہ 20 اکتوبر کو دوسرے میچ میں اس کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہوگا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں