آج دوسرے ٹیسٹ کا آغاز ، انگلینڈ کو سپن جال میں پھنسانے کا منصوبہ

آج  دوسرے  ٹیسٹ  کا آغاز  ،  انگلینڈ  کو  سپن  جال  میں  پھنسانے  کا منصوبہ

ملتان(سپورٹس رپورٹر)انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔ سیریز برابری کے لئے سپن کا جال بچھا دیاگیا ۔۔

20 وکٹوں کا ہدف مقرر، بالرز سے امیدیں باندھ لیں، تفصیل کے مطابق پاکستان انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز 2024کا دوسرا ٹیسٹ آج سے ملتان سٹیڈٰیم میں کھیلاجائیگا۔دوسرے ٹیسٹ کیلئے پاکستانی ٹیم نے سپنرز پراعتماد کرنے کافیصلہ کیا ہے اس لئے ایک فاسٹ بالر کیساتھ میدان میں اتریگی، ٹیم میں نئے خون کواتار جارہا ہے ، کامران غلام اپنے ٹیسٹ کیئرئر کاآغاز کرینگے ، پاکستان نے تین دن کے وقفے سے اس وکٹ پر دوبارہ کھیلنے کافیصلہ کیا ہے ،پاکستان نے تین فرنٹ لائن سپنرز کو منتخب کیا اور اپنی آخری الیون میں صرف ایک سیمر کیساتھ چار پارٹ ٹائم سپن بالرز بھی رکھے ہیں، عامر جمال واحد سیمر ہونگے جبکہ ان کا ساتھ سپنرنبھائیں گے ، پاکستان کے 11 رکنی سکواڈ میں صائم ایوب ، عبداللہ شفیق کا اوپننگ سٹینڈ برقرار رکھا گیا ہے ، باقی کھلاڑیوں میں شان مسعود (کپتان) کامران غلام ، سعود شفیق (نائب کپتان) محمد رضوان (وکٹ کیپر) سلمان علی آغا ، عامر جمال ، نعمان علی ، ساجد خان اور زاہد محمود شامل ہیں دوسری طرف انگلینڈ کی ٹیم دو تبدیلیوں کے ساتھ میدان میں اتریگی، حیرت انگیز بات یہ انگلینڈ کی ٹیم پچ کی موجودہ کنڈیشن سے قطعی پریشان نہیں اس نے ایک ریگولر سپنر شعیب بشیر کیساتھ میدان میں اترنے کافیصلہ کیا ہے پہلے ٹیسٹ کے بعد سیمرز گس اٹکنسن اور کرس ووکس کو آرام دیا گیا ہے ،انگلینڈ کے کپتان بین سٹوکس آخری چار ٹیسٹ میچز میں شرکت نہ کرنے کے بعد واپس لوٹ رہے ہیں۔ ڈرہم کے تیز گیند باز میٹ پوٹس پہلی بار ٹیم میں واپس آئے انگلینڈ کے سکواڈ میں ،زیک کرولی، بین ڈکٹ،اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک،بین سٹوکس ،جیمی سمتھ ،برائیڈن کارس، میٹ پوٹس ،جیک لیچ شعیب بشیر شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں