24ویں نیشنل مینز نیٹ بال چیمپئن شپ یکم دسمبر سے کراچی میں شروع ہوگی
اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک )پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے 24 ویں نیشنل مینز نیٹ بال چیمپئن شپ یکم دسمبر سے پی ایس بی کوچنگ سنٹر، کراچی میں شروع ہو گی۔
پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین مدثر آرائیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاری ابھی سے شروع کردی گئی ہیں۔
اور چیمپئن شپ میں ملک بھر سے سترہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔