پاکستان کا کھیلوں کے ہرفورم پربھارت کوچیلنج کرنے کافیصلہ
لاہور(سپورٹس ڈیسک )آئی سی سی نے پی سی بی کو بھارت کے پاکستان نہ آکر کھیلنے بارے آگاہ کردیا۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے حکومت کے ساتھ رابطہ کیا اور بھارت کے نہ آنے سے متعلق بتادیا جس پر حکومت کی جانب سے بھارت کے چیمپئنز ٹرافی میں آنے سے انکار پرسخت فیصلے لینے کا امکان ہے اور حکومت غور کر رہی ہے کہ اگربھارت نہیں آئے گا توپاکستان آئندہ کبھی بھارت کے ساتھ کوئی میچ نہیں کھیلے گا۔ پاکستان چیمپئنز ٹرافی پر پیچھے نہیں ہٹے گا اور کسی بھی حد تک جائیگا ۔ پاکستان بھارت کی اولمپکس بڈ کی بھی مخالفت کریگا، بھارت 2036 میں اولمپکس کی میزبانی کا خواہشمند ہے جبکہ بھارتی میڈیا نے دعوٰی کیا ہے کہ بھارتی ٹیم کے نہ آنے پر پاکستان بھارت کو عالمی عدالت میں گھسیٹ سکتا ہے ۔