’’ڈاکٹر‘‘بابر سے شاہین کی تکلیف برداشت نہ ہوئی، ویڈیو وائرل

’’ڈاکٹر‘‘بابر سے شاہین کی تکلیف برداشت نہ ہوئی، ویڈیو وائرل

پرتھ(سپورٹس ڈیسک )آسٹریلیا کیخلاف فیصلہ کُن میچ میں بابراعظم کو شاہین شاہ آفریدی کی تکلیف برداشت نہ ہوئی۔

پرتھ میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستانی ٹیم کی فیلڈنگ کے دوران شاہین آفریدی کو ایک تھرو انکے انگوٹھے پر آکر لگی جس کے باعث وہ شدید تکلیف کا شکار نظر آرہے ۔تاہم سابق کپتان بابراعظم نے اپنے دوست شاہین شاہ آفریدی کا فوری طور پر انگوٹھے کو کھینچا تاکہ انکی تکلیف کو کم کیا جاسکے بعدازاں فزیو نے آکر انہیں فوری طبی امداد فراہم کی۔یہ واقعہ پہلی اننگز کے 26ویں اوور میں اس وقت پیش آیا جب شان ایبٹ نے شاہین کی گیند کو ڈیپ مڈ وکٹ پر کھیل کا رن حاصل کیا تاہم فیلڈر نے تھرو نان سٹرائیکر اینڈ پر کی اور شاہین نے روکنے کی کوشش کی تو انکے انگوٹھے پر گیند جالگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں