پاکستان کیخلاف ہم مکمل آؤٹ کلاس ہوئے :آسٹریلوی کپتان

 پاکستان کیخلاف ہم مکمل آؤٹ کلاس ہوئے :آسٹریلوی کپتان

پرتھ(سپورٹس ڈیسک )آسٹریلوی کپتان جوش انگلس نے کہاہے کہ پاکستان کیخلاف سیریز میں ٹیم کی پرفارمنس مایوس کن رہی ہے ۔

 پرتھ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آسٹریلوی ٹیم کی کپتانی کرنا اچھا لگا مگر سیریز ہارنے پر مایوسی ہوئی۔ پاکستان سے سیریز میں ہم مکمل طور پر آؤٹ کلاس ہوئے ہیں۔ ہمارے بیٹرز دوسرے اور تیسرے میچ میں رنز نہیں کر سکے ۔دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ یہ میرے لیے بہت خاص لمحہ ہے ، ٹیم کے تمام کھلاڑی ہی مجھے مشورے دیتے ہیں۔ جیت کا پورا کریڈٹ بولرز کو جاتا ہے ، انہوں نے عمدہ بولنگ کی، اوپنرز صائم ایوب اور عبداللّٰہ شفیق نے ہمیں دوسرے اور تیسرے میچ میں اچھا آغاز دیا۔انہوں نے مزیدکہا کہ آسٹریلیا میں آسٹریلیا کو ہرانا آسان نہیں ہوتا مگر صائم اور عبداللّٰہ نے اچھا آغاز فراہم کیا، فینز ہمیں ہر جگہ سپورٹ کرتے ہیں چاہے موسم جیسا بھی ہو یا ہم جیتیں یا ہاریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں