وسیم اکرم کا پالتو بلی کے علاج پر لاکھوں روپے خرچ کرنیکا انکشاف
میلبرن(سپورٹس ڈیسک )قومی ٹیم کے سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم غیر معمولی وجہ سے ایک مرتبہ پھر سرخیوں میں آگئے ۔پاک آسٹریلیا سیریز میں کمنٹری کے فرائض سرانجام دینے والے سابق کرکٹر وسیم اکرم نے اپنی بلی کے بال کٹوانے کیلئے بھاری اخراجات کے بارے میں ایک حیران کن کہانی شیئر کی۔
لائیو کمنٹری سیشن کے دوران عجیب و غریب تجربے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ بلی کے بالوں کی گرومنگ کیلئے انہوں نے اتنا بِل دیا جس سے وہ باآسانی نیا آئی فون خرید سکتے تھے ۔جس پر انکے ساتھی تبصرہ نگاروں کو یقین نہیں آیا، انہوں نے بتایا کہ 1 ہزار آسٹریلوی ڈالرز صرف بلی کے ٹریٹمنٹ پر خرچ کیے ، جس کی رقم 56 ہزار روپے سے تقریباً 1 لاکھ 85 ہزار روپوں کے درمیان تھی۔انہوں نے طنزیہ کہا کہ اتنے پیسوں میں پاکستان کے اندر 200 بلیوں کو پال سکتا ہوں۔براڈکاسٹ کے دوران وسیم اکرم کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق انہوں نے میڈیکل چیک اپ کیلئے 105 آسٹریلوی ڈالر،بلی کو محفوظ طریقے سے کاٹنے اور بے ہوشی کرنے کیلئے 305 آسٹریلوی ڈالر،بال کٹوانے اور اس دوران دیکھ بھال 160 جبکہ کارڈیو ٹیسٹ کیلئے 251 آسٹریلوی ڈالر چارج کیے گئے تھے ۔