پی ایس بی نے پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کو مینڈیٹ سے تجاوز پر خط لکھ دیا
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپورٹس بورڈ نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) نارملائزیشن کمیٹی کو مینڈیٹ سے تجاوز پر خط لکھ دیا ۔۔
اور تنبیہ کی کہ کمیٹی اپنے دائرہ اختیار سے تجاوز نہ کرے ورنہ معاملہ فیفا تک پہنچایا جائے گا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک کی قیادت میں کمیٹی کو بنیادی طور پر روزمرہ کے امور سنبھالنے ، کلب رجسٹریشن اور شفاف انتخابات کرانے کی ذمہ داری دی گئی تھی تاہم اب کمیٹی کے اقدامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ قانون سازی کے اختیارات سنبھالنے کی جانب بڑھ رہی ہے جس سے یہ عملی طور پر ایک پالیسی ساز ادارے میں تبدیل ہو سکتی ہے ۔ نارملائزیشن کمیٹی کا کانگریس اجلاس بلا کر آئینی ترمیم کا اقدام، تسلیم شدہ پی ایف ایف صدر کے بغیر اور صوبائی ایسوسی ایشنز کے منتخب نمائندوں کو مطلع کیے بغیر ایسا کرنا نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ اس کی کسی بھی قسم کی قانونی حیثیت نہیں ہے ۔