بھارتی بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کا عالمی کونسل کو خط
لاہور(سپورٹس ڈیسک)بھارتی بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن نے ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کو عدم شرکت سے متعلق خط لکھ دیا۔خط میں آگاہ کیا گیا ہے
کہ ہمیں افسوس ہے کہ بھارتی بلائنڈ ٹیم بلائنڈ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کرے گی۔خط میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ بھارتی حکومت نے پاکستان میں ہونے والے ایونٹ میں شرکت کی کلیئرنس نہیں دی،ہم نے تیاریاں مکمل کر رکھی تھیں، ہماری نیک خواہشات منتظمین کے ساتھ ہیں۔