میلبورن رینی گیڈزویمنزبگ بیش لیگ ٹائٹل کی فاتح
میلبورن (سپورٹس ڈیسک )ویمنز بگ بیش لیگ کے فائنل میچ میں میلبورن رینی گیڈز نے برسبین ہیٹ ویمنز کو ڈیل ایل میتھڈ کے تحت 7رنزسے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ۔
فائنل میچ میں میلبورن رینی گیڈز نے ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20اوورزمیں 9وکٹوں پر 141 رنزبنائے ،ہیلی میتھیوز نے 69رنزکی اننگز کھیلی ۔بارش کے بعد برسبین ہیٹ ویمنز کو جیت کیلئے 12اوورزمیں 98رنز کا ہدف دیاگیاتاہم ٹیم کاسکور6وکٹوں پر 90رنز تک محدود رہا ۔